solar-panel-cleaning

PV Solar System Maintenance

ِ

Read in English

سولر سسٹم کی صفائی اور دیکھ بھال

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے سولر سسٹم نظام سے زیادہ سے زیادہ توانائی کا حصول اور انتہا درجے کی کارکردگی پر کام کرے تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو سولر سسٹم کی کچھ دیکھ بھال کرنا ہوگی۔

جب آپ کا سولر سسٹم تنصیب ہو جائے تو یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ اس کی دیکھ بھال کرتے رہیں جس میں بہت ساری چیزیں کارفرما ہوتی ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو اس کے لیے زیادہ محنت یا زیادہ تجربہ کاری کی ضرورت نہیں ہوتی.

عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ ایک سولر پینل کی زندگی 25 سال تک ہوتی ہے یعنی کہ وہ 25 سال تک آپ کو توانائی کی فراہمی کرسکتا ہے مگر یہ اس وقت ہی ممکن ہے کہ آپ سولر پینل کی دیکھ بھال وقتاً فوقتاً کرتےرہیں، مندرجہ ذیل میں کچھ سولر سسٹم کی دیکھ بھال کے لیے تجاویز دی جارہی ہیں جن کو مدنظر رکھ کر آپ اپنے سولر پینل یا سولر سسٹم کی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں اور اس سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں۔

solar panel cleaning

  • روز مرہ کی دیکھ بھال میں آپ کو یہ چاہیے کہ آپ سرسری طور پر یہ چیک کرتے رہے کہ کوئی کنکشن ڈھیلا تو نہیں ہوگیا یا یا اس میں موسمی اثرات کی وجہ سے کاربن وغیرہ تو نہیں پیدا ہوگیا، اگر کہیں جوائنٹ ہے تو وہ صحیح ہے کہ نہیں، اسی طرح اسٹرکچر کی بھی دیکھ بھال کریں کہ اس میں کوئی زنگ وغیرہ تو نہیں آ گیا، اگر آگیا ہے تو اسے صاف کر کے اس پررنگ و روغن کردیا جائے۔
  • پینلز کے اوپر اگر گرد آگئی ہے یاآس پاس کوئی درخت لگا ہوا ہے اور اس کے پتے اس کے پر گرگئے ہیں یا پرندوں کی بیٹ وغیرہ اس پر گر گئی ہے تو یہ ضروری ہے کہ اس کو فورًا ہی جھاڑ دیا جائے یا صاف کردیا جائے کیونکہ اس کی وجہ سےسولر پینل صحیح کام نہیں کرتے اور توانائی کے حصول میں مشکلات آسکتی ہیں۔
  • عام طور پہ ہر سات دن بعد پینلز کو کسی کپڑے کے ذریعے جھاڑ دیا جائے یا اس کو پانی کے ساتھ دھو دیا جائے یا کسی بھی وقت آپ اس پر گندگی یا دھول دیکھیں اور وہ ایسی گندگی ہو جس کی وجہ سے سولر پینل کو کام کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے تو آپ کو فورا ہی صاف کر دیں، کم از کم مہینے میں ایک دفعہ سرف کے ساتھ یا برتن دھونے والےمحلول کے ساتھ پینلز کو دھو دیا جائے اس سے ان کی کارکردگی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ دھونے کے لیے صبح یا شام کا وقت صحیح رہتا ہے کیونکہ اگر تیز گرمی میں دھویا جائے تو پینل کی اوپری سطح پر موجود ٹیمپرڈ گلاس ٹوٹ سکتا ہے، اور اس وقت پاور جنیریشن ہورہی ہوتی ہے تو آپ کو الیکٹرک جھٹکا بھی لگ سکتا ہے۔
  • اس کی صفائی میں اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اگر سولر پینل کا اسٹرکچر لوہے کا ہے اور اس پررنگ و روغن نہیں ہوا تو اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس پر رنگ و روغن کرکے اس کی مرمت ضرور کریں کیونکہ سولر پینل ایک لمبے عرصے کے لیے لگائے گئے ہیں اور یہ اسٹرکچر ہی ہے جو اس کو اٹھا کے رکھے گا۔
  • سال میں دو دفعہ کم از کم یہ ضرور چیک کریں کہ آپ سولر پینل پچھلے سال یا پچھلی دفعہ کے مقابلے میں کتنی بجلی بنا رہا ہے اس سے آپ کو اندازہ ہوجائے گا کام کررہا ہے خرابی پیدا ہو رہی ہے یعنی وائرنگ میں کوئی خرابی پیدا ہو رہی ہے یا پینل کی صفائی میں کوئی کوتاہی ہو رہی ہے۔
  • سولر سسٹم پر موجود بیٹریز کو ضرور چیک کریں خاص کر ان کے ٹرمینلز کو، کہ اس پے کوئی کاربن یا زنگ وغیرہ تو پیدا نہیں ہو گیا اگر ایسا نظر آئے تو اس کو صاف کرکے اس پر گریس یا پیٹرولیم جیلی لگائیں اور ٹرمینل کو دوبارہ سے صحیح سے ٹائٹ کردیں۔
  • روز مرہ کی دیکھ بھال میں یہ بھی ضروری ہے کہ یہ ضرور چیک کیا جائے کہ بیٹری مکمل طور پر چارج ہو رہی ہے کہ نہیں بیٹری سے مکمل فائدہ اٹھانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ مہینے میں ایک یا دو دفعہ یہ مکمل طور پر چارج ضرور ہوں اور تمام موجود بیٹریز کے وولٹ ایک جیسے ہونے چاہیے اگر کوئی بیٹری دوسرے کسی بیٹری سے کم وولٹ پر ہو یا بہت زیادہ وولٹ پر ہے تو یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ یہ بیٹری کمزور ہو چکی ہے اور یہ باقی بیٹریوں کو بھی خراب کرے گی، اس کے علاوہ ہر بیٹری پر نظر رکھیں کہ وہ زیادہ گرم تو نہیں ہو رہی یا پھول تو نہیں رہی ۔
  • اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کا سولر متوازن اور صحیح کام کرتا رہے تو یہ اس کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے سسٹم کو متوازن استعمال کریں وہ اس طرح کہ اس کی آؤٹ پٹ پہ اتنا ہی لوڈ ڈالیں جتنا وہ جنریٹ کر رہا ہوں اگر آپ زیادہ لوڈ ڈالیں گے تو ہو سکتا ہے کہ سسٹم ان بیلنس ہوکر بند ہو جائے یا پھر وہ زیادہ سے زیادہ لوڈ بیٹری پر ڈالےاس سے بیٹری کے لائف سائیکل میں فرق آجائے گا۔
  • اس سسٹم میں انورٹر ایک مرکزی کردار ادا کرتا ہے یعنی وہ سولر پینل سے ڈی سی توانائی حاصل کرکے اس کو اے سی توانائی میں بدل کر آپ کی تمام چیزوں کو چلاتا ہے انورٹر پر زیادہ سے زیادہ 80 فیصد لوڈ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ ایک لمبے عرصے تک اچھی کارکردگی سے کام کر سکے۔
  • وہ تمام آلات جو اسٹارٹ ہوتے ہوئے سرج یا ٹارک (جھٹکا) پیدا کرتے ہیں ان کو استعمال نہ کیا جائے جیسا کہ ۲کلو واٹ سے زیادہ کی موٹر یا نان انورٹر ایئر کنڈیشنر وغیرہ۔
  • رات میں ہیوی لوڈ چلانے کے لیے ہر اس ہیوی آلے پر چینج اوور لگایا جائے تاکہ رات کے وقت اس لوڈ کو کراچی الیکٹرک یا واپڈا پر منتقل کر دیا جائے تاکہ بجلی جانے کی صورت میں وہ بیٹری پر نہ چل سکے۔

یہ اوپر دی گئی کچھ تجاویز تھیں جن کی مدد سے آپ اپنے سولر سسٹم سے زیادہ سے زیادہ انرجی حاصل کرتے ہوئے اس کی لائف کو بڑھا سکتے ہیں ۔

Read in Urdu

Solar System Maintenance

Cleaning and maintaining a solar system

If you want to keep your PV system operating at full effectiveness and peak efficiency, some solar system maintenance is required.

once set up, photovoltaic systems don’t require that much work to keep them maintained. You’ll have to clean them now and then to keep dirt and leaves from blocking exposure to sunlight. But, often rain can take care of this for you.

Solar panels that get proper maintenance can last up to 25 years and more. Follow the solar system maintenance tips for maintaining a solar system below to ensure that your solar system delivers at the best possible capacity for many years to come.

dirty-solar-panels-cleaning

  • As part of regular solar system maintenance, have your solar system inspected occasionally and checked for loose connections, mounting equipment, or panels.
  • Generally after every 7 days clean with a cloth and once a month panels wash with water or when you see that dirt, grime, and other organic elements such as bird waste have built up on your solar panels, wash them gently with dish soap during the coolest time of day until clean. Do not apply too much pressure (when cleaning a solar system) or you may damage them. Solar panels installed in places prone to dust may require more frequent inspection and solar panel maintenance.
  • Part of solar system maintenance involves keeping your battery terminals clean and checking them regularly for corrosion. To prevent corrosion from starting, apply some petroleum jelly or commercial sealant to the terminals.
  • Twice a year, check to see what your solar system is outputting, just to make sure it hasn\’t drastically dropped from the previous year. If it has, you can then troubleshoot, identify the problem, and correct it.
  • Keep your batteries in an environment that is moderate and consistent in temperature. Batteries lose storage capacity at lower temperatures, but at higher temperatures, they begin to deteriorate. Ideally, your battery bank should be kept between 10 to 35 degrees Centigrade. Very important for proper solar maintenance.
  • As part of regular solar system maintenance, charge your batteries fully once every month, to equalize all the batteries in your bank, and stop weaker batteries from getting any worse. You can check to see if your batteries are fully charged (Check-in Inverter display).
  • To operate the solar system properly, the system should be balanced, If the solar system generation is low and you put more overload on the Inverter, the system may be unbalanced, for good results it is necessary to load not more than 75% on the inverter.
  • All devices that start with torque/surge, do not use on Inverter, such as motor, non-inverter Air Conditioner, etc.
  • Do not use heavy load through the Inverter in the night, use change-over for that kind of load shift to KE/Wapda.

Conclusion:

With just a little regular solar system maintenance and periodic inspection, you can keep your solar panels producing at peak levels, while increasing your entire solar electric system’s lifespan.

Now that you know all about solar system maintenance, solar panel maintenance, and cleaning a solar system, you are finally ready to start producing some solar power.

Read in Urdu

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *